تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

فلم ’’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘‘کانیاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک....... 2003 ءہالی ووڈ کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی کامیڈی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کے سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹوکانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس نے دیوؤں اور بلاؤں کیلئے فائیو اسٹار ریسورٹ بنایا ہوا ہے۔

مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر،گلوکارہ و اداکارہ سلیناگومزاور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں کرائی گئی ہے۔

کولمبیا پکچرز کے تحت اس تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو 25ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.