19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19
اکشے کمار کی فلم ’’سنگھ از بلنگ‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز ہوگئی
جیو نیوز - ممبئی...... خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم ’’سنگھ از بلنگ‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔مشہور ہدایتکار پربھو دیوا کی ز یر ہدا یا ت بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے کھلاڑی رفتار سنگھ نامی سردار کے مزاحیہ روپ میں دکھائی دینگے۔
فلم میں مرکزی کردار اکشے کمار اور ایمی جیکسن نبھا رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں لارا دتہ اورکے کے مینن بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔