تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

لندن فیشن ویک میں ماڈلز کی دیدہ زیب ڈیزائن کے ساتھ کیٹ واک

جیو نیوز - لندن...... لندن میں 62ویں فیشن ویک کاشاندار آغاز ہو گیا ہے جہاں حسین ماڈلز نے پہلے روز دیدہ زیب ڈیزائن زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ یہ فیشن ویک22ستمبر تک جاری رہے گا۔

فیشن ویک کا آغاز مشہور و معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش اور رنگین ڈیزائنز سے ہوا جنہیں پہن کر ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ اس رنگا رنگ فیشن ویک کے دوران 52کیٹ واکس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس دوران تقریباً پا نچ ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.