تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

ہالی وڈ فلم ’میزرنر دی اسکورچ ٹرائلز‘ باکس آفس پر چھاگئی

جیو نیوز - ہالی وڈ.........نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے ’میز رنر‘ کے سیکوئیل نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ’میزرنر‘ کے سیکوئل ’دی سکورچ ٹرائلز‘ نے ریلیز کے پہلے 3دنوں میں 3کروڑ 3لاکھ ڈالر کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فلم میں ہیرو اور اس کے ساتھی ایک طاقتور تنظیم کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں، جہاں انہیں شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جانی ڈیپ کے نئے روپ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک ماسک‘ 2کروڑ 34لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ہدایتکار اسکاٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی بوسٹن کے ایک ایسے گینگسٹر کی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، جو نہ صرف سینیٹر کا بھائی ہوتا ہے بلکہ خطرناک جرائم میں بھی ملوث ہوتا ہے۔ فلم ’دی ویزٹ‘ اس ہفتے مزید 1کروڑ 13لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.