21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
بڑی عید پرصو بیہ خان فلم’’ ملنگ پہ دعا رنگ‘‘ میں دھوم مچائینگی
جیو نیوز - پشاور...... پشتو فلموں کی مقبو ل ا داکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ وہ بقرعید پرنما ئش کے لیے پیش ہو نے والی نئی پشتو فلم ’’ملنگ پہ دعا رنگ‘‘ میںاپنی اداکاری اور رقص کے مظا ہرے سےدھوم مچا دیں گی۔
ہدایت کار ارشد خان کی یہ فلم بڑی عید پر دھوم مچا کر ہی رہے گی ۔یہ ایک معاشرتی اور اصلاحی فلم ہے جس میں پشتون ثقافت کا بھرپور خیال رکھاگیا ہے۔
ا داکارہ صوبیہ نے کہا کہفلم کی مو سیقی ، منظر نا مے اور لوکیشن کی بات ہی کچھ اور ہے۔’’ ملنگ پہ دعا رنگ‘‘ بڑی عید کا میلہ لوٹ کر ہی رہے گی۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا کہ شاہد فلمز پروڈکشن کے بینر تلے اب تک وہ بہت سی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ارشد خا ن کے زیر ہدا یا ت کام کرنے کابہت مزہ آتا ہے۔ وہ فنکار سے دوستی میںکام لینا جانتے ہیں ۔
صو بیہ فلم میں اپنے کام کے حوالے سے بالکل مطمئن ہیں اور کہتی ہیں کہ فلم کی کہانی امیر اور غریب کے گرد گھومتی ہے۔ ہدایت کار ا رشد خان نے فلم پر بھرپور محنت کی ہے اور یہ پشتو فلمی صنعت میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے ہیرو شاہد خان نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا ہے اور شائقین کو یہ فلم بہت پسند آئے گی۔ ’’ملنگ پہ دعا رنگ‘‘ زبردست فلمہے اور یہ بڑی عید کا میلہ لوٹ کر ہی رہے گی۔