تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:19

ایکشن سے بھرپور امریکن تھرلر فلم ’ہیسٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......تھرلر فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور امریکن فلم ہیسٹ(Heist)کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسکاٹ مین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سابق کسینو کارڈ ڈیلر کے گرد گھومتی ہے جو بینک میں ڈکیتی اور بس اغواء کی غر ض سے ایک ٹیم تشکیل دیتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں رابرٹ ڈی نیرو،جیفرے ڈین،کیٹ بوسورتھ،مورس چیسٹ نٹ،گینا کارانو اور اسٹیفن سائرس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

رینڈل ایمٹ اور جارج فرلا کی مشترکہ پروڈکشن 13نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.