تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

جیمز بانڈ سیریزکی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کے تھیم سانگ کاٹیزرجاری

جیو نیوز - لند ن...... جیمز بانڈ سلسلے کی نئی آنے والی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کے لئےبرطانوی گلوکار سیم ا سمِتھ کے گا ئے گئے تھیم سانگ کاٹیزرجاری کر دیا گیا ہے۔

’’رائٹنگ آن دی وال‘‘ کے بولوں پر مبنی یہ تھیم سانگ سیم اسمتھ نے اپنے ساتھی جِمی نیپس کے ساتھ مل کر تحریر کیا اور اسکرپٹ کے مطابق تھیم سانگ کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

اسمِتھ جیمز بانڈ فلم کیلئے گانا گانے والے دوسرے برطانوی گلوکارہیں جن کے مطابق پروڈیوسرباربرا براکلی اور ہدایتکار سیم مینڈیز نے ان سے رابطہ کرتے ہوئے اسکرپٹ دیا اور اس پر گانا تیار کرنے کی فرمائش کی ۔

گزشتہ بونڈ فلم ’’اسکائی فال‘‘کا تھیم سانگ برطانوی گلوکارہ اڈیل نے گایا تھا جسے شائقین نے نہ صرف بیحد پسند کیابلکہ اس گانے نے کامیابیوں کے ریکارڈبھی قائم کئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.