تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

فلم’’ پیرانارمل ایکٹویٹی: دی گھوسٹ ڈائمنشن‘‘کاموشن پوسٹر جاری

جیو نیوز - لا س ا ینجلس ...... باکس آفس پر اپنے پہلے، دوسرے، تیسرے،چوتھے اور پانچویں حصے سے تہلکہ مچادینے والی ہارر فلم پیرا نارمل ایکٹویٹی سلسلے کی نئی تھری ڈی ’’پیرا نارم ایکٹویٹی:دی گھوسٹ ڈائمنشن ‘‘کا موشن پوسٹرمنظرِ عام پر آگیا ہے۔

جیسن بلم اور اورن پیلی کی جا نب سےمشترکہ طور پربنا ئی گئ اس دہشت ناک فلم میں رات کے اندھیرے میں گھر میں ہونے والی عجیب و غریب حرکات اور ڈراؤنی شکلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاتے ڈراؤنے مناظر شائقین کو خوف سے آنکھیں بندکر دینے پر مجبور کردیں گے۔

ہدایتکار گریگوری پلاٹکن کی اس ہارر فلم میں کیٹی فیدرسٹن اور نیتھن بریون سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی خوف اور دہشت سے بھرپور مناظر لئے یہ سنسنی خیزتھری ڈی فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.