تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

اینیمیٹڈکامیڈی فلم’’دی گُڈ ڈائنو سار‘‘کا نیاٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......پیٹر سوہن اور باب پیٹر سن کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ’’دی گُڈ ڈائنو سار ‘‘کا نیا ٹریلرجا ری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی اسپاٹ (Spot)نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کی دوستی 70فٹ اونچے دیوہیکل ڈائنو سارArlo سے ہو جاتی ہے۔

پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوزاور والٹ ڈزنی پکچرزکی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارلوکس نیف،جان لیٹگو،فرانسس میکڈولڈزاورجوڈی گریئر کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

شرارتی ڈائنو سار اور ننھے لڑکے کی غیر معمولی دوستی پر مبنی کامیڈی سے بھرپور یہ ایڈونچر فیملی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 25نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا ئےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.