22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20
کامیڈی فلم ’’دی انٹرن‘‘ کا رنگا رنگ پریمئرشو
جیو نیوز - نیویارک......آسکر ایوارڈیافتہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اوراداکارہ این ہیتھوے کی نئی کامیڈی فلم ’’دی انٹرن‘‘ کا رنگا رنگ پریمئرشوگذشتہ روزنیویارک میں منعقد کیا گیا جس میںفلمی ستاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پریمئر کے ریڈ کارپٹ پر جہاں فلم کے نمایاں اداکاروں اور ہدایتکار اور مصنف نینسی مائرزنے شرکت کی وہیں اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداحوں کا ہجوم بھی امڈ آیا۔
فلم کی کہانی ایک70 سالہ ریٹائرڈ شخص کے گرد گھومتی ہے جس کو ایک فیشن کمپنی میں انٹرن شپ پر بھیجا جاتا ہے اور پھر شروع ہوتا ہے کامیڈی کا ایک نہ رکنے والا طوفان۔
35ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانے والی یہ فلم وارنر برادرزکے بینرتلے 25ستمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔