تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:5

اولیویا وائلڈ اور لیوک ولسن کی نئی ڈرامہ فلم’میڈو لینڈ‘کا پہلا ٹریلر

جیو نیوز - لاس اینجلس .....ہالی ووڈ کے مشہور اداکار لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈ کی نئی امریکن ڈرامہ فلم میڈو لینڈ(Meadowland)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ریڈ مورانو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو سخت مشکلات کے بعد نئی زندگی گزارنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈنبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جونو ٹیمپل، ایلزبتھ موس، میرٹ ویور اور گیووانی ریبیسی شامل ہیں۔

آرون ایل گلبرٹ اور مارگوٹ ہینڈ کی مشترکہ پروڈکشن 16اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.