تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:59

فواد خان معروف بھارتی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے

جیو نیوز - ممبئی......بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلم ’’خوبصورت‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مقبولیت حا صل کرنے والےپاکستانی اداکار فواد خان بھارت کے مشہور فلمی رسالے ’’فلم فیئر‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئے۔

’’فلم فیئر‘‘ کی تازہ ترین اکتوبر 2015 ءکی اشاعت کے سر ورق پر فواد خان دلکش اور جاذب نظر انداز میں کوٹ پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ میگزین میں اداکار فواد خان کا مضمون بھی شائع کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.