تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 21:32

نئی ہا لی وڈ فلم’’دی بِگ شارٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جیو نیوز - لاس اینجلس...... بریڈ پِٹ ، کرسٹیان بیل، ریان گوسلنگ اور اسٹیو کیرل سمیت دیگر کئی مشہور ستاروں سے سجی نئی ہالی وڈ ڈرامہ فلم ’’دی بِگ شارٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

امریکی رائٹر کے تحریر کردہ 2010ءکے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایتکارو رائٹر ایڈم میکے ہیں۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو2007ءسے 2010ءکے درمیان جاری مالی و معا شی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لاکھوں کروڑوںڈالرز کا مالک بن جاتا ہے۔

ڈیڈ گارڈنر، جیریمی کلینئر اور بریڈ پِٹ کی مشترکہ طور پر بنائی گئی فلم میں کرسٹیان بیل، ریان گوسلنگ ، اسٹیو کیرل اور بریڈ پِٹ کے علاوہ سلینا گومز، کیرن گلین، ماریسا ٹومی، بِلی میگ نوسن اوربیرن من اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔یہ ڈرامہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت 11ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.