24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
فلم " ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو" کافائنل ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......فلم " ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو" کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم دنیا بھر کے سنیما گھروںمیں 25ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔
2003ء کی ہالی ووڈ کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی کامیڈی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کے سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹوکافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس نے دیوؤں اور بلاؤں کیلئے فائیو اسٹار ریسورٹ بنایا ہوا ہے۔
مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر،گلوکارہ و اداکارہ سلیناگومزاور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں کرائی گئی ہے۔