تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:47

’’ہوٹل ٹرانسلوینیاٹو‘‘ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

جیو نیوز - ہالی وڈ......رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم’’ہوٹل ٹرانسلوینیا‘‘ کے سیکوئیل نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔سونی پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم’’ہوٹل ٹرانسیلوینیا‘‘ کے سیکوئیل نے اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چار کروڑ ، پچھتر لاکھ ڈالر کمائے۔

فلم کی کہانی ڈریکولا کے گرد گھومتی ہے ،جو اپنے بیٹے کو ڈریکولا کی زندگی کے گر سکھانے کے لیے ایک ہوٹل کا رخ کرتا ہے۔

’’دی انٹرن‘‘رواں ہفتے ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر رہی۔فلم دی انٹرن میں رابرٹ ڈی نیرو ایک ایسے سینئر سٹیزن کا کردار نبھا رہے ہیں جو بحیثیت انٹرنی نامور کمپنی جوائن کرتا ہے، بوڑھا انٹرنی اپنی حرکتوں اور طنز و مزاح سے اسٹاف میں ہنسی کے رنگ بکھیرتا نظر آئے گا۔

گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم’’میز رنر ۔ دی اسکارج ٹرائلز‘‘ اس ہفتے ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.