28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
عیدقربان پر ”جوانی پھر نہیں آنی“ اور ” ہلہ گلہ“ نے میلہ لوٹ لیا
جیو نیوز - کراچی…عیدقرباں پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں” جوانی پھر نہیں آنی “ اور ہلہ گلہ“ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ہے تاہم انہی دونوں فلموں کے مقابلے میں ریلیز ہونے والی فلموں ’صنم‘ ، ’عشق کے قیدی‘ اور’ سوہنا کی گجر‘ فلاپ ہوگئیں۔
فلم ’ہلہ گلہ‘ میں اداکار جاوید شیخ، آصف خان جبکہ ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ جاوید شیخ کی جوڑی بہت پسند کی گئی۔
دونوں نئی فلمیں جدید ٹیکنالو جی اور بھاری سرمایے کے ہمراہ بنائی گئی تھیں۔ دونوں فلموں کے پروڈیوسرز نے پبلسٹی کے حوالے سے بھی بہت محنت کی۔عوام نے تفریحی حوالے سے دونوں فلموں کو خوب پسند کیا ہے۔