28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:0
سوناکشی سنہا نے بالی وڈ فلم نگری میں پانچ سال مکمل کر لیے
جیو نیوز - ممبئی… بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم نگری میں پانچ سال کامیابی سے مکمل کر لیے۔
اس حوالے سے سوناکشی کا کہنا ہے کہ فلم نگری میں انہوں نے پانچ سال کامیابی سے مکمل کئے۔ اس بات کی انہیں خوشی ہے ، ان کا فلمی سفر اچھا اور یادگار رہا، انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
سوناکشی فی الوقت ڈائریکٹر ابھینو دیول کی ایک فلم میں کام کررہی ہیں جس کا نام فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔ اس فلم میں ان کے ہیرو جان ابراہام ہیں۔