28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:32
ا سپیل برگ ” بریج آف اسپائز “ کی تشہیر کیلئے بھارت جائینگے
جیو نیوز - لاس اینجلس… ہالی وڈ ڈائریکٹرا سٹیون اسپیل برگ اپنی نئی فلم ” بریج آف اسپائز “ کی پروموشن کیلئے بھارت کا دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ بریج آف اسپائز‘ جلد ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی پروموشن کیلئے اسپیل برگ جلد بھارت کادورہ کریں گے۔
وہ اس سے قبل سال 2013ء میں بھارت آئے تھے اور فلم ” لنکن “ کی تشہیر کی تھی جسے بھارت میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔