تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:43

کئی ممالک میں فیس بُک سروسز کچھ دیرمعطل رہنے کے بعد بحال

جیو نیوز - کراچی......دنیا کے بیشتر ممالک میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس فیس بُک سروس کچھ دیرمعطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی،پاکستان میں بھی فیس بُک استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں فیس بُک کی سروسز عارضی طور پرمعطل ہو گئی ۔پاکستان میں رات ایک بجے کے بعد اچانک فیس بُک کی ویب سائٹس متاثر ہوئی ۔ خرابی کے دوران دنیا بھرمیں فیس بُک کے کروڑوں صارفین کو پرسنل ڈیٹا تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

ویب سائٹ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فیس بُک بند ہونے کی وجہ کا پتا چلا رہے ہیں ۔جتنی جلد ممکن ہوا ویب سائٹ کوبحال کردیں گے۔ تاہم اس بیان کے کچھ ہی دیربعد سوشل میڈیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بُک کوبحال کردیا گیا ۔ فیس بُک انتظامیہ کے مطابق فیس بُک کے ماہانہ 1ارب 23 کروڑ صارفین ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.