تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

اداکار سیلویسٹر سٹالون کی فلم’’کریڈ‘‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی ووڈ ......... ہالی ووڈ کے مشہورو معروف اداکار سیلویسٹر سٹالون کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ اسپورٹس ڈرامہ فلم کریڈ (Creed)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور فلمی کردار باکسر اپولو کریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے فلفاڈیا کا رْخ کرتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سیلویسٹر سٹالون اور مائیکل بی جارڈن کے علاوہ ٹیسا تھامپسن،ٹونی بیلیو اور گراہم مک ٹاوش سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ایرون ونکلر اور رابرٹ چارٹ آف کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 25نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.