تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:3

نیویارک میں ہالی وڈ فلم’’دی واک‘‘کا شاندار پریمیئر

جیو نیوز - نیویارک ...... ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ’’دی واک‘‘کا شاندار پریمئر نیویارک میں ہوا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ایکشن‘ تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’دی واک‘‘ 30 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو اور خطروں کے کھلاڑی فلپ پیٹٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے 7 اگست1974 ءکوامریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا درمیانی فاصلہ ایک تنی ہوئی رسی پر چل کر طے کیا تھا۔

’’دی واک‘‘ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچارہاہے۔ فلم میں فلپ پیٹٹ کا مشکل کردار اداکار جوزف گارڈن لیوٹ نبھارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.