تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:47

نیویارک :چینی خاتون اول نے نئے گلوکاروں کو گر سکھائے

جیو نیوز - نیویارک .....امریکا کے دورے پر آئی چین کی خاتون اول پینگ لی یوان نیویارک کے آرٹ اسکول پہنچِ گئیں اور نو آموز گلوکاروں کو گانے کے گرسکھائے۔

چین کی خاتون اول پینگ لی یوآن نیو یارک کے آرٹ اسکول جا پہنچیں ، جہاں طلبہ نے چینی زبان میں گیت گاکر مہمان کو خوش آمدید کہا ، مگر شاید ان کو ویلکم پسند نہیں آیا ۔ شو کے دوران انہوں نے گلوکارہ کو ٹوک دیااور گا کر بتایا کہ چینی گیت کس گاتے ہیں۔

چینی خاتون اول کی آواز سے ماحول بن گیا، خود بھی خوب ہنسیں اور شرکاء کو بھی خوب ہنسایا، مسز پینگ لی یوان دورحاضر کی مشہور فوک گلوکارہ ہیں ،وہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سویلین ممبرہیں اور ان کا عہدہ میجر جنرل کے برابرہے۔

انہوں نے چینی فوج کیلئے گیت گائے اوروہ اپنی گلوکاری سے اگلے مورچوں پرتعینات فوجی جوانوں کے حوصلے بڑھاتی رہی ہیں، وہ چین کی پہلی خاتون اول ہیں جنہوں نے موسیقی میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.