14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19
پاکستانی فلموں میں ولن کا کردار ختم ہوتا جارہا ہے،فلمی حلقے
جیو نیوز - لاہور......پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ختم ہوتے جارہے ہیں۔اس کی بڑی وجہ ماضی میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کا ریٹائر ہو جاناہے۔
فلمی حلقو ں کے مطا بق ماضی میں پاکستانی فلموں میں اداکار اسلم پرویز ،شاہنواز،ادیب،الیاس کشمیری،ہمایوں قریشی،مظہر شاہ ،مصطفی قریشی،جگی ملک ،اسد بخاری ،ظاہر شاہ ،شجاعت ہاشمی ،اجمل خان اور دیگر اداکار جنہوں نے منفی کرداروں میں بے پناہ شہرت پائی اب گزشتہ چند برسوں میں یہ طاقتور ولن اور ان کے کرداروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
شفقت چیمہ واحد فلمی ولن رہ گئے ہیں مگر اب وہ بھی ولن کم اور کریکٹر ایکٹر کرداروں میں زیادہ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔اس وقت ولن کے کردار کے لیے نئے اداکار منظر عام پر نہیں آرہے جبکہ رائٹرز بھی کہانیوں میں منفی کردار زیادہ تخلیق کرنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔