تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

میوزک چارٹس پر جینٹ جیکسن کی نئی البم سرِفہرست

جیو نیوز - نیویارک.....امریکی پاپ گلوکارہ جنیٹ جیکسن کی نئی میوزک البم ‘ان بریک ایبل’ بل بورڈ میوزک چارٹس پر ٹاپ ون پوزیشن پر آگئی۔

نئی البم نے میوزک کے چاہنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی البم کی ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔جنیٹ جیکسن کے البم کی ریکارڈ مقبولیت نے انہیں امریکی بل بورڈ میوزک چارٹس پر سرفہرست کردیا ہے۔

گزشتہ چار دہائیوں میں جنیٹ جیکسن کی سابقہ میوزک البمز بھی بل بورڈ میوزک چارٹس کی ٹاپ ون پوزیشن پر براجمان رہ چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.