تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:35

کترینہ کیف نے شادی کی تیاری شروع کردی

جیو نیوز - ممبئی......ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف نے کام کا بوجھ کم کرکے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

کترینہ کیف اور رنبیر کپور بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے اورانہیں اکھٹے اسکرین پر جلوہ گر ہونے پر بے پناہ پذیرائی اور ستائش ملتی ہے۔ اورہوسکتا ہے کہ عنقریب ان دونوں کی جانب سے فلم مداحوں کو خوشخبری ملے۔

بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کپورآج کل مزید فلمیں لینے سے انکاری ہیں تاکہ ان پر کام کا دباؤ کم ہوسکے۔ افواہیں گردش میں ہیں کہ اس کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے رنبیر کپورکے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.