تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:4

فواد خان فلم کی شوٹنگ کیلئے پیرس پہنچ گئے

جیو نیوز - پیرس ......معروف پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘کی فلم بندی میں حصہ لینے کے لئے پیرس پہنچ گئے ہیں جہاں فلم کے سیٹ پر رنبیرکپور اور فواد نے سیلفی بھی لی ۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور ، انوشکا شرما اور کرن جوہر پہلے ہی سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں پیرس میں موجود ہیں۔

فلم ساز کرن جوہر کی طرف سے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان ان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فواد خان کے علاوہ فلم میں ایک اور پاکستانی اداکار عمران عباس نقوی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پیر س میں کام مکمل ہونے کے بعد’’اے دل ہے مشکل‘‘کی کاسٹ اور تکنیکی عملہ وِیاناروانہ ہو جائے گاجہاں ایشوریہ رائے بچن ٹیم کے ساتھ مل کرشوٹنگ کا اگلا مرحلہ مکمل کرائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.