17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:17
لندن:جیمز بانڈ کے 6 مومی مجسموں کی مادام تساؤ میوزیم میں نمائش
جیو نیوز - لندن.......مشہور کردار جیمز بانڈ کے 6 مومی مجسمے لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کر دیئے گئے۔
فلموں میں تہلکہ مچانے کے بعد اب جیمز بانڈ سیریز کا مرکزی کردار مادام تساؤ میوزیم بھی جا پہنچا ہے۔ لندن کے اس میوزیم میں جیمز بانڈ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے 6 اداکاروں کے مومی مجسمے نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں، مجسمے جیمز بانڈ سلسلے کی نئی فلم "سپیکٹر" کی تشہیر کے سلسلے میں رکھے گئے ہیں۔