18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31
فلم" دی گُڈ ڈائنو سار"کا نیاٹریلر منظرِ عام پر آگیا
جیو نیوز - نیویارک.......ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم "دی گُڈ ڈائنو سار "کا نیا ٹریلرجا ری کر دیا گیا ہے۔ فلم 25نومبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
پیٹر سوہن اور باب پیٹر سن کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپاٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کی دوستی 70فٹ اونچے دیوہیکل ڈائنو سارسے ہو جاتی ہے۔
پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوزاور والٹ ڈزنی پکچرزکی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارلوکس نیف،جان لیٹگو،فرانسس میکڈولڈزاورجوڈی گریئر کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔
اس شرارتی ڈائنو سار اور ننھے لڑکے کی غیر معمولی دوستی پر مبنی کامیڈی سے بھرپور یہ ایڈونچر فیملی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت یہ فلم رواں سال 25نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔