تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:4

ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کے ورچوئل ٹُورکا آغاز

جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ کے یونیورسل اسٹوڈیو نےدنیا بھر میں مشہور ہیری پورٹر کے سحر طاری کرنے والے جادوئی مناظر دکھانے کے لئےورچوئل ٹورکا آغاز کردیاہے جسے بہت جلد عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائیگا۔

یونیورسل اسٹوڈیو آپ کو بہت جلد کیلی فورنیا میں ’’ ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا ‘‘ کے سحر طاری کرنے والے مناظر دیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا جو بالکل حقیقی جادوئی دنیا جیسے معلوم ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو علم غیب کے بارے میں کچھ پتہ ہے؟ اسی طرح کے جادوئی نظاروں والی زمین کی ویب سائٹ تھیم پارک اسٹوڈیو نے بھی معتارف کرائی تھی ۔

رواں سال جون میں اعلان کردہ نئی تفریح گاہ 2016ءکے موسم بہار میں مشہور سیاحتی مقام آرلینڈو میںکھولی جائے گی۔ ہیری پورٹر کے اس ورچوئل پارک میں ’’ زونکو جوک شاپ‘‘ سمیت ’’ تھری بروم اسٹکس ‘‘ اور ’’ ہنی ڈکس سوئیٹ شاپ‘‘ بھی موجود ہونگی۔

ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا سے بھرپور ورچوئل ٹور پارک میں ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈ کلف، اداکارہ ایما واٹسن اور روپرٹ گرنٹ ، یونیورسل کری ایٹو اور یونیورسل پارک کے صدر مارک ووڈ بری کے ساتھ کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔

یونیورسل اسٹوڈیو کے اس ورچوئل پارک میں شائقین سحر طاری کرنے والے ’’ ہیری پورٹر‘‘ کے فلمی مناظر دیکھنے کے علاوہ فوربڈن تھری ڈی کا سفر ، رولر کوسٹر اورعمیق سواری سمیت ہیپوگراف رائڈ کا مزہ بھی لے سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.