تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:4

کاجول کوہرفلم کی شوٹنگ کے دور ان یاد کرتا ہوں: شاہ رخ خان

جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ کاجول اسکرین پر جادو بکھیرتی ہیں اس لیے وہ انہیں اپنی ہر فلم کی شوٹنگ کے دوران یادکرتاہوں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا اپنی ساتھی اداکارہ کاجول کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے نئی آنے والی فلم ‘‘دل والے’’ کیلئے 150 سے بھی زائددن شوٹنگ کیلئے وقف کیے جہاں وہ اپنے بچوں سے دور رہیں جوایک ماں کیلئے خاصا مشکل ہے۔

کنگ خان نے کاجول کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہاوہ بے چین اداکار ہیں جہاںانہیں زیادہ سے زیادہ فلمیں اور معاوضہ ملتا ہے وہیں وہ کام کرتے ہیں لیکن کاجول اس حوالے سے ایک بے چین فنکار نہیں اور نہ ہی وہ زیادہ فلموں اور پیسے کی پرواہ کرتی ہیں

شاہ رخ خان نے کہا کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہیں جو اپنے کردار کا حق ادا کرتی ہیں اور یہی ان کی بہترین خاصیت ہے۔ ہماری پوری ٹیم ان کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے فلم ‘‘دل والے’’ کے لیے وقت نکالا۔

شاہ رخ خان اور کاجول کی آنے والی رومانٹک فلم ’’ دل والے ‘‘ 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری روہت شیٹی نے دی ہے۔ فلم میں ورون دھون سمیت کرٹی سینون بھی نظر آئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.