تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:1

بھارت:ایک سائنسدان اور13 فلمسازوں کاایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

جیو نیوز - ممبئی........بھارت میں عدم برداشت مجرمانہ حدود پار کر گئی ہے ۔ بڑھتی انتہاپسندی کیخلاف 13 بھارتی فلم سازوں اور ایک بڑے سائنسدان نے نیشنل ایوارڈز احتجاجاً واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مالیکیولر سینٹر برائے حیاتیات کے بانی سائنس دان پی ایم بھرگوا نے اس موقف کے ساتھ اپنا پدمی بھوشن ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا کہ ملک میں مسلمانوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور مودی حکومت جیسے کانوں میں انگلیاں ٹھونسے بیٹھی ہے۔

10فلمسازوں نے ممبئی میں ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس سے پہلے فلم ٹی وی انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے فارغ التحصیل 3فلم میکرز نے بھی اپنے اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا ۔مودی سرکار نے فلم ٹی وی انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کا چیئرمین اپنے پارٹی عہدیدار کو بنادیا ہے کہ جس کے خلاف اس شعبے سے وابستہ طلبا گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کررہے ہیں۔

چنئی میں 4 سو سے زائد فنکار ، مصور اور سائنس دان بھی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں ۔ملک بھر کے سائنس دانوں پر مشتمل گروپ نے عدم برداشت کیخلاف انٹرنیٹ پرایک مہم شروع کی ہے جس میں فنکار اور مصور بھی شامل ہیں ،ان افراد نے بھارتی صدرپرناب مکھرجی کے نا م ایک پٹیشن پر دستخط کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو گوشت کھانے سے روکنا غیر فطری عمل ہے ، اگراقلیتوں کے خلاف یہ رویہ قابو میں نہ روکا گیا تو خطرات بڑھ جائینگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.