تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

فلم "ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ"کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.......ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم "ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکاروالٹ بیکر کی ڈائریکشن میں بننے والی ایلِون اینڈ دی چپمنکس سلسلے کی اس چوتھی کڑی کی کہانی میں تین چپمنکس دوست دشمن کی تلاش میں ایک انوکھا مشن لِئے روڈ ٹرپ پر نیو یارک سٹی پہنچ جاتے ہیں ۔روز بیڈیسیریئن اورجینیس کارمین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکارجیسن لِی، بیلا تھرون،جسٹن لانگ،ٹونی ہالے، میتھیؤ گرے، کمبرلی ولیئم اور جیسی میکارتھنی کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

تھری ڈی فلم 23دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.