تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:48

’’ایش ورسز ایول ڈیڈ‘‘کاپریمئیر،ستاروں کے جلوے

جیو نیوز - لاس اینجلس......لاس اینجلس میں دہشت ناک مناظر سے بھرپورہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ’’ایش ورسز ایول ڈیڈ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئرمنعقد ہوا جس میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

1981کی سپر ہٹ فلم’’ دی ایول ڈیڈ ‘‘ نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک خوف و ہراس کی فضا قائم رکھی تھی۔ اب ایک بارپھر اسی قسم کے دل دہلا دینےوالے واقعات کا سلسلہ شروع ہو نےوالا ہے۔

لاس اینجلس میں’’ دی ایول ڈیڈ‘‘ کے سیکوئل ’’ایش ورسزایول ڈیڈ‘‘کا شاندار پریمیئر ہواجس میں فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت کئی ستارے شریک ہوئے اور تصاویر بنواتے ہوئے دِکھائی دئیے تاہم فلم کی ریلیز کا حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.