تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:18

’’شاہ رخ رہتے بھارت میں ہیں، دل پاکستان میں ہے‘‘بی جے پی رہنما

جیو نیوز - نئی دہلی.....بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے عدم برداشت کا ایک اور ثبوت، بی جے پی کے لیڈر کیلاش وجے ورگیا نے ، نے شاہ رخ خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

کیلاش وجے ورگیا نے کہا کہ شاہ رخ خان رہتے بھارت میں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں ہے، شاہ رخ خان فلموں سے کروڑوں روپیہ بناتے ہیں لیکن بھارت انہیں عدم برداشت والا ملک لگتا ہے، یہ رویہ غداری نہیں تو اور کیا ہے۔

بی جے پی کے لیڈرنےیہ سب کچھ اس لیے کہا کہ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی وجہ سے وہ بھی اپنے ایوارڈ واپس کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.