4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:16
فلم ’’کرسمس ایوو‘‘کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس .......کامیڈی فلمزکے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ قہقہوں سے بھرپور امریکن فلم کرسمس ایوو(Christmas Eve) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
مچ ڈیوس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جو چھ مختلف لفٹس میں فنی خرابی کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں۔
فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں پیٹرک اسٹیورٹ،جیمز روڈے،جانہیڈر،چیرل ہائنس،گیری کول،کرسٹینا چونگ اور جولیانا گوئل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
لیری کنگ اور مچ ڈیوس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔