تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:54

امریکی اسکرین رائٹر کی بائیو گرافیکل فلم ’ٹرمبو‘کا فائنل ٹریلر

جیو نیوز - لاس اینجلس .......ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل فلم "ٹرمبو"کا فائنل ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیماگھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔

ہدایتکارجے روچ کی اس فلم کی کہانی 1940کی دہائی کے نامور ہالی وڈ اسکرین رائٹراور ناول نگار’ڈیلٹن ٹرمبو‘کی زندگی کی عکاسی کر تی ہے جو اپنی لا زوال کہانیوں سے آج تک اپنے چاہنے والوں کی دِلوں میں زندہ ہیں۔

حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کو مونیکا لیونسن، مائیکل لندن اورجان میکنارا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکاربرائن کرینسٹن ، لیوئس سی کے، ایلی فیننگ، جان گُڈمین، ڈیانے لین، مائیکل اسٹول برگ اورہیلن میرن اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئینگی۔

ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم کل سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.