تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

جیو کی اسکرین پر مارننگ شو کوئین کی واپسی

جیو نیوز - کراچی....... جیو کی اسکرین پر مارننگ شو کوین واپسی کے لئے تیار ہیں۔ نادیہ خان شو کا آغاز 9 نومبر سے ہر صبح 9 بجے ہو گا۔

مارننگ شوز کی بے تاج ملکہ سالوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر نئے انداز میں جیو سے نئے انداز میں جلوہ گر ہورہی ہے۔ برجستہ اور طنزو مزاح سے بھرپور گفتگو کے سبب بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی نایہ خان کا شمار ملک میں مارننگ شوز کی pioneer میزبانوں میں ہوتا ہے۔

ہر قسم کے موضوع پر بات کرنے کی اہلیت نادیہ کی ایک اور خوبی ہے جنہیں اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں سیلیبریٹی انٹرویوز کے لئے بھی مقبولیت حاصل ہے۔ ایک عرصے کے بعد ٹاک شو کوئین کا مارننگ شو کے میدان میں یہ بڑا کم بیک عام روایت سے ہٹ کر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.