تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

ڈریم گرل بھی کنگ خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں

جیو نیوز - ممبئی.......بالی وڈ ڈریم گرل بھی کنگ خان کی حمایت میں سامنے آگئیں،بولیں شاہ رخ خان کو بلا وجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شعلے کی بسنتی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ کہنے پر سادھوی پراچی اوران جیسے کئی انتہا پسندوں کی طرف ایسا چابک گھمایا کہ ان کےچودہ طبق روشن کر دیئے۔

بی جے پی رہنما ہیما مالنی نےبی جے پی کے ہی سرچڑوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ بھارتی اداکار ہیں، انہوں نے ملک کا نام روش کیا ہے،دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح ہیں،ہمیں ان پر فخر ہے۔

ہیمامالنی نے ہی شاہ رخ کو اپنی فلم "دل آشنا ہے" میں پہلا چانس دیا تھا۔ شاہ رخ نے بھی ڈریم گرل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی فلم "اوم شانتی اوم " کی ہیروئن کا کردار ہیما مالنی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.