تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:36

رڈلے اسکاٹ کیلئے ہالی ووڈواک آف فیم اسٹار کا اعزاز

جیو نیوز - لندن......برطانیہ سے تعلق رکھنے والے77سالہ مشہور ہدایتکاراور پروڈیوسر رڈلے اسکاٹ کو ہدایتکاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارے سے نوازا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کو بلیڈ رنر،لیجنڈ،ایلین، رابن ہوڈ اور حال ہی میں ریلیز کی گئی دی مارشن جیسی کامیاب فلمیں دینے والے رڈلے اسکاٹ کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں 2,564ویں ستارے کا حقدار ٹھہرایا گیا ۔ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والے اس تقریب میں سلمہ ہائیک،رسل کرو اور کرسٹن وگ سمیت دیگر فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.