تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی نمائش سے پانچ روز قبل ہی بکنگ شروع

جیو نیوز - ممبئی…بولی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی نمائش سے پانچ روز قبل ہی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔سلمان خان کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو آئیں اب صرف چند دن کا فاصلہ باقی ہے۔

’بجرنگی بھائی جان‘ کی طرف سے اس اعلان کے فوراً بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر کہا گیا ہے کہ 8نومبر سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں واقع ملٹی سنے پلیکسز میں ”پریم رتن دھن پایو“ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

فلم کی ہیروئن سونم کپور کی طرف سے بھی بالی ووڈ بھائی کی پیروی کرتے ہوئے یہی ٹوئٹ کی گئی ہے۔

سورج برجاٹیہ کی رومانس سے بھرپور فلم کا ٹا ئٹل سانگ پہلے ہی ریکارڈز توڑ چکا ہے۔

فلم کے نمایاں فنکاروں میں سلمان خان ، سونم کپور ، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔فلم 12نومبر کو یعنی دیوالی کے صرف ایک دن بعدریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.