11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 1:32
نوجوانی میں نادان تھیں ،وقت سے بہت کچھ سیکھا، بپاشا باسو
جیو نیوز - ممبئی .......بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ انہوں نے گزرتے وقت کے ساتھ اپنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، وہ ایسی اداکارہ نہیں ہیں جو اپنے ساتھ ہر وقت سلیبرٹی ہونے کا ٹیگ لگا کر گھومتی ہیں۔
بپاشا باسو نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ لوگ ان کے بارے بہت سی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ ان کو سر پر سوار نہیں کرتیں البتہ اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ نوجوانی میں خاصی نادان تھیں لیکن انہوں نے وقت سے بہت کچھ سیکھا اور اب تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنی ذاتی زندگی جینا سیکھ گئی ہیں۔
اداکارہ نے اداکار کرن سنگھ گورور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ کررہی ہوں اس سے اچھی طرح واقف ہوتی ہوں اس لئے دنیا کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتی۔