12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:32
قاہرہ: 37ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز
جیو نیوز - قاہرہ........قاہرہ میں 37ویں بین الاقوامی دس روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔
قاہرہ اوپرا ہاؤس میںبین الاقوامی فلمی میلے میں متعدد فنکاروں، اداکاروں نے شرکت کی، تقریب میں مصر کے وزیر برائے ثقافت بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مصر کی مقبول اداکارہ Faten Hamama کے نام سے ہرسال دینے والا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مصری اداکار حسین فہمی اور اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینل کو دیا گیا۔
قاہرہ فلم فیسٹیول میں آئندہ سال اکیڈمی ایوارڈ کے لئے منتخب کی گئیں غیر ملکی زبان کی چار فلمیں بھی پیش کی جائیں گی ، رنگا رنگ فلمی میلہ دس روز تک جاری رہے گا۔