تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

سورج اور آتھیامستقبل کے سپرا سٹارز ہیں،رشی کپور

جیو نیوز - ممبئی.....بولی ووڈ اداکار رشی کپو ر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی ہوم پروڈکشن ”ہیرو“ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے نوجوان ستارے سورج پنچولی اور آتھیا شیٹی مستقبل کے سپر اسٹار ز ہیں۔

اداکار رشی کپور نے یہ تبصرہ فلم ہیرودیکھنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا۔انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آدیتا پنچولی اور زرینہ وہاب کا بیٹا سورج اور سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیامیں سپر سٹار ز والی تمام خوبیاں موجود ہیں۔

کیونکہ بے حد پر اعتماد ہیں یہ دونوں ا سٹار کڈز اپنے والدین کا نام ضرور روشن کریں گے۔فلمی حلقوں کے مطابق حالیہ ریلیزفلم”ہیرو “ میںآتھیاشیٹی اور سورج پنچولی کی جاندار اداکاری نے شائقین کو متاثر کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.