تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

بھارت میں مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا‘ فواد خان

جیو نیوز - پشاور.......معروف اداکار فواد خان وطن میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد پڑوسی ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تک ر سائی حاصل کر چکے ہیں۔

پشاور میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے انہوں نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کا تذکرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں بھارت میں کام کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ فواد خان نے کہا کہ ایسی جماعتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ اس قسم کے انتہا پسند گروپس یہاں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.