12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:43
جنگ اور جیو نیوز کے تعاون سے’’ینگ ڈائرکٹرز فیسٹیول 2015‘‘
جیو نیوز - کراچی......جیو نیوز اور جنگ گرو پ کے تعاون سے گزشتہ سالوںکی طر ح رواں سال بھی ناپا کے تحت ’’ینگ ڈائرکٹرز فیسٹیول 2015‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
اس حوالے سے ناپامیں پریس کانفرنس ہو ئی جس میںمنتظمین نے بتایا کہ ینگ ڈائرکٹرز فیسٹیول میں نوجوان ہدایت کاروںکو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے،فیسٹیول کا افتتاحی ڈرامہ’’کھیل کھیل میں‘‘اٹھارہ اور انیس نومبر کو پیش کیا جائے گا۔
ینگ ڈائرکٹر ز فیسٹیول میں کل 6ڈرامے اسٹیج کیے جائیں گے، ’’ینگ ڈائرکٹرز فیسٹیول 2015‘‘ اٹھارہ سے انتیس نومبر تک جاری رہے گا۔