تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

وِل اسمتھ کی ڈرامہ فلم "کنکیوژن"کا لاس اینجلس میں پریمیئر

جیو نیوز - لاس اینجلس ......مشہور و معروف اداکار وِل اسمتھ کی امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم کنکیوژن(Concussion)کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

امریکن فلم انسٹیٹیوٹ فیسٹیول کے دوران منعقد ہونے والے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وِل اسمتھ سمیت دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر وِل اسمتھ کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی ۔

پیٹر لینڈ زمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک امریکی فٹ بالر کی حقیقی داستان پر مبنی ہے جوایک پراسرار دماغی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں وِل اسمتھ ،ایلبرٹ بروکس،ایلک بالڈون،پال ریزراور لیوک ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ایلزبتھ کانٹیلن اور رڈلے اسکاٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.