تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:37

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ہلچل مچانے آگئی نئی ویب سائٹ

جیو نیوز - کراچی......ساگر سہنڈرو......جیو ٹی وی نیٹ ورک آج سے پاکستانی سینما اور ہالی ووڈ۔۔و۔۔ بالی ووڈکی فلموں سے متعلق نئی ویب سائٹ متعارف کرا رہا ہے جس میں نہ صرف جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلموں سے متعلق مکمل معلومات ہوں گی بلکہ فلمی دنیا کی معروف شخصیات کے انٹرویوز اور تصاویر بھی اس کا حصہ ہوں گی۔

پاکستانی سنیماکی بحالی
”جیو فلمز ڈاٹ ٹی وی“ پاکستان میں سینما کی بحالی، فلموں کی پروموشن اور شوبزشخصیات سے متعلق معلومات کی عام افرادتک رسائی اور شوبز سے دلچسپی رکھنے واالوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔

نئی ریلیزیز، کھڑی توڑ رش اور فنکاروں کی گپ شپ
”جیو فلمز ڈاٹ ٹی وی “آپ کو بتائے گی کہ بالی ووڈ میں کون سی فلمیں بن رہی ہیں،اس ہفتے کون سی نئی فلمیں ریلیز ہوں گی؟باکس آفس پر کس فلم کے ستارے چمکے اور کس فلم کو فلاپ ہوکر ڈبوں میں بند کرنا پڑا؟ کون سی فلمیں ’کھڑی توڑ رش ‘ لے رہی ہیں ، ان کے بارے میں ناظرین کیا کہتے ہیں؟ ایکٹرز، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرزکیا توقع رکھتے ہیں؟ فنکاروں کی گپ شپ اور ’کانوں کان گونجنے والی سرگوشیاں‘۔۔۔یہ سب کچھ آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے جان سکیں گے۔

ایڈوانس سرچ ، معلومات کا خزانہ
یہی نہیں بلکہ ”جیو فلمز ڈاٹ ٹی وی“پر آپ تمام پاکستانی اور’ جیو فلمز‘ کے بینر تلے بننے اور ریلیزہونے والی فلموں سے متعلق پروموشنز بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔نقادوں کے تبصرے پڑھ سکیں گے، 2011 سے اب تک کی تمام’ جیوفلمز‘ سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔ ویب سائٹ پر دستیاب ”ایڈوانس سرچ“ کی سہولت کو استعمال کرتے ہوئے آپ یہ معلومات بھی حاصل کرسکیں گے کہ کون سی فلم کب ریلیز ہوئی، اس کی کاسٹ میں کون کون تھا ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کون تھا۔ یعنی ایک مکمل فلمی ڈیٹا۔

باکس آفس رپورٹ
ویب سائٹ پر شائقین 2011سے اب تک باکس آفسز کے تخمینوں سمیت ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ سے متعلق تازہ ترین خبریں بھی پڑھ سکیں گے۔ پسندیدہ فنکاروں کی تصویریں، ریٹنگ ، بزنس اور وہ سب کچھ جو شائد آپ کو کہیں اور نہ ملے۔

فلمی ستاروں کے انٹرویوز، ٹریلر اور بلاگز
انٹر ٹینمنٹ اور شوبز کی رنگینیوں سے سجائی گئی اس ویب سائٹ پر شوبز شخصیات کے جنم دن سمیت فلمی ستاروں کے تازہ انٹرویوز اور ان کی آنے والی فلموں کے ٹریلر بھی دستیاب ہوں گے۔ فلمی بلاگز بھی آپ کے مزاج کے مطابق پڑھنے کو ملیں گے

آن لائن پولنگ، سوشل میڈیا لنکس
ویب سائٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے فلمی ستاروں اور شوبز کی دیگر شخصیات سے متعلق ” آن لائن “پولنگ میں بھی آپ حصہ لے سکیں گے۔ ویب سائٹ سوشل میڈیا سے منسلک ہوگی تاکہ سائٹ پر ہونے والی ہر ایکٹی ویٹی سے آپ بروقت اور فوری طور آگاہ ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.