تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:4

پاکستان امن کی بات کرنے والا ملک ہے ‘ مہیش بھٹ

جیو نیوز - ممبئی..........معروف بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی بات کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کی عوام نے انتہا پسندی کی سوچ کو مسترد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی پر بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت ان دنوں نازک دور سے گزر رہا ہے۔ بھارت کے تہذیب و تمدن کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ بھارت میں آئین کے منافی کام ہو گا۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والے پیار کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.