تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:20

ہالی وڈفلم’موکنگ جے پارٹ ٹو‘کانیو یارک سٹی میں رنگا رنگ پریمئر

جیو نیوز - نیویارک ......ہالی وڈ فلم سیریز ہنگر گیمز کی آخری فلم’موکنگ جے ٹو‘ کا نیو یارک سٹی میںرنگا رنگ ریڈ کارپیٹ پریمئر ہوا، جس میںفلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ جینفر لارنس ، لیام ہیمسورتھ ، جولین مور، جوش ہیچرسن اورالزبیتھ بینکس نے شرکت کی۔

جینیفر لارنس اس موقع پردیدہ زیب سیاہ لباس پہنے ہوئی تھیں۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے فوٹوگرافروں کو پوز دئیے اوراپنے مداحوں کو آٹوگراف دیتے رہے۔

سنسنی خیز واقعات سے بھرپور یہ ایکشن ایڈونچر فلم20نومبر کو امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.