20 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:16
برطانوی گلوکارہ اڈیل کی نئی البم کے کچھ گانے ریلیزسے قبل چوری
جیو نیوز - لندن ......گریمی ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ اڈیل کی نئی میوزک البم" ٹوئنٹی فائیو "کے کچھ گانے ریلیز سے قبل ہی چوری ہو گئے۔
نامورگلوکارہ اڈیل کی یہ نئی البم آج ریلیز ہو نی تھی جس کے کچھ گانوں کو تین دن پہلے ہی آن لائن سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا گیا ۔
ریلیز ہونیوالے 11گانوں کو آن لائن لاکھوں لوگوں نے دیکھا جسے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا۔البم 25برطانوی گلوکارہ اڈیل کی تیسری اسٹوڈیوالبم ہے جسے 20نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔
یاد رہے کہ مشہورو معروف اداکارہ اڈیل کی البم’21‘سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم تھی ، اڈیل ماضی میں بھی اپنی البموں کا نام اپنی عمر کے لحاظ سے رکھ چکی ہیں۔